سپریم کورٹ نے جرگہ اور پنچائیت سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے جرگہ اور پنچائیت سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
سپریم کورٹ نے جرگہ اور پنچائیت سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنچایت اور جرگہ سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں قرادیا گیا ہے کہ جرگہ پنچایت پاکستان کی عالمی یقین دہانیوں کی خلاف ورزی ہے ہرریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہرشخص کو عدالت تک رسائی دے۔

فیصلہ میں کہاگیا کہ کے پی کے حکومت 6 ماہ کے اندر پورے صوبے میں یکساں عدالتی نظام قائم کرے۔33 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریر کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ جرگہ کا کام کرنا آئین کے آرٹیکل 4 ،8 اور 25 کی خلاف ورزی ہے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ جرگہ آئین اور قانون کی تحت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتا عدالت نے قرادیا ہے کہ جرگہ قانون کے دائرے کے اندر رہ کر فریقین کے درمیان ثالثی اور مفاہمت کا کردار ادا کر سکتا ہے ،لیکن کوئی بھی شخص جرگہ کے نام پر عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔