پنجاب حکومت نے وزیر بلدیات علیم خان کو ایک اور بڑا عہدہ دیدیا
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر وزیر پنجاب اور صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کو منصوبہ بندی و ترقیاتی کے محکمے کی وزارت کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے اور وزیر پنجاب کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔