حکومت منی بجٹ میں سے کس چیز سے ٹیکس ختم کرنے جارہی ہے ؟ جانئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت آنے والے منی بجٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد 0.02 فیصد پیشگی ٹیکس ختم کرنے پر راضی ہوگئی۔خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے پلیئرز کی جانب سے کافی عرصے سے یہ مطالبہ سامنے آرہا تھا کہ حکومت اس پیشگی ٹیکس کو ختم کرے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی سمری میں تجویز دی گئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس (ا?ئی ٹی او) کا سیکشن 65 سی ٹیکس کریڈٹس کے ذریعے کمپنیوں کی جانب سے جاری فہرست کے لیے مراعات کی اجازت دیتا ہے، اس کے علاوہ ان مراعات کو نئی فہرستوں تک مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔منی بجٹ سے متعلق وزارت خزانہ سے دستیاب معلومات میں یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد 0.02 فیصد پیشی ٹیکس ختم کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرے گی۔