”میں جیل میں انجوائے کر رہاہوں کیونکہ ۔۔“ سعد رفیق نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کرعمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جیل میں سوچنے اور سمجھنے کا کافی وقت ہوتا ہے ، 12 سال کے بعد جیل میں بریک ملی ہے جسے میں بہت انجوائے کر رہاہوں ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جیل میں کھانا وقت پر کھاتاہوں اور سوتا بھی وقت پر ہوں جبکہ نماز بھی وقت پر پڑھتا ہوں جبکہ پہلے آگے پیچھے ہو جاتی تھی لیکن اب وقت پر ادا کر رہاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے ایک سیاسی کارکن ہونے کے ناطے سیاسی حالات کو ایک اور انداز سے دیکھ سکتاہوں کیونکہ وہاں پر سوچنے کا وقت ملتا ہے ۔