عاشق اپنی محبوبہ کیلئے تاج محل کا تحفہ لے کر پہنچا اور پھر دیوار کے اوپر سے اس کے گھر کے اندر پھینک دیا لیکن اس کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کر لیا ،دراصل ہوا کیا تھا ؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نامراد عاشق نے تاج محل پھینک کر لڑکی کے باپ کا سر پھوڑ ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا ہے جہاں جیتو نامی نوجوان اپنی 20سالہ ہمسایہ لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اکثر گھر سے نکلنے پر اس کا پیچھا کرتا رہتا تھا۔ وہ اسے چھوٹا سا پتھر سے بنا تاج محل دینے کی کوشش کرتا کہ لڑکی محبت کی نشانی کے طور پر تاج محل لے لے اور شادی کے لیے رضامند ہو جائے لیکن لڑکی اسے گھاس نہ ڈالتی۔
واقعے کے روز جیتو نے تاج محل کو خوبصورت پیکنگ میں پیک کیا اور دیوار کے پار لڑکی کے گھر پھینک دیا۔ ادھر لڑکی کا باپ بیٹھا کھانا کھا رہا تھا اور تاج محل جا کر اس کے سر میں لگا جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور خون بہنے لگا۔ اس واقعے پر پہلے ہمسایوں میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر والدین اپنی لڑکی کو لے کر تھانے چلے گئے اور جیتو کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے جیتو کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیاہے۔ اس کے گھر سے ایک اور تاج محل بھی برآمد ہوا۔