شہر قائد میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں

شہر قائد میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں
شہر قائد میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں، گزشتہ روز اغوا کیے جانے والے نوجوان کو تاوان کی وصولی کے بعد آج پولیس کے سامنے چھوڑ دیا گیا لیکن پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔
بدھ کے روز شارع فیصل پر قائم ریسٹورنٹ کے مالک کے بیٹے عمران کو مسلح ملزمان نے اغوا کرلیا ۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ اغوا کار گاڑی میں سوار تھے جن کے پاس چھوٹے ، بڑے ہتھیار تھے۔ وہ ریسٹورنٹ میں آئے اور عمران کو اغوا کرکے لے گئے۔
مغوی کا کہنا ہے کہ ملزمان اسے سپر ہائی وے، دو دریا اور گھارو میں گھماتے رہے۔ مغوی کے والد نے بتایا کہ اغوا کاروں نے آج (جمعرات کو) اس کے بیٹے کو تاوان وصول کرکے قیوم آباد میں پولیس کے سامنے چھوڑدیا لیکن پولیس اہلکاروں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کچھ لوگوں پر شک ہے ، اغوا کے مقدمات گھارو اور معمار پولیس سٹیشن پر درج ہیں۔