قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی والدہ انتقال کر گئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی والدہ انتقال کر گئیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی والدہ انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم  وکٹ کیپر راشد لطیف کی والدہ کراچی میں  رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کی والدہ  کراچی میں انتقال کرگئیں ہیں، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق موجودہ کرکٹرز نے راشد لطیف سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

یاد رہے کہ 50 سالہ راشد لطیف نے 1992 سے 2003 کے دوران 37 ٹیسٹ اور 166 ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ 6 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دئیے۔راشد لطیف آج کل سرکاری سپورٹس چینل پر بطور  مبصر کام کررہے ہیں اور وقتاً فوقتاً قومی ٹیم کی خامیوں اور خوبیوں پر تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید :

کھیل -