”ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے دوستانہ کرکٹ میچ ہو سکتا ہے “فیاض الحسن چوہان کاحیران کن بیان

”ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے دوستانہ کرکٹ میچ ہو سکتا ہے “فیاض الحسن چوہان ...
”ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے دوستانہ کرکٹ میچ ہو سکتا ہے “فیاض الحسن چوہان کاحیران کن بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے دوستانہ کرکٹ میچ تو ہو سکتا ہے لیکن میل ملاپ اور مفاہمت کی سیاست ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کرپشن میں تو تحریک انصاف سے جیت سکتی ہے لیکن کرکٹ میچ میں ہمار ے ساتھ میچ میں نہیں۔
میڈ یا سے گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نجومی بننے کے بجائے اپنی کرپشن کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حادثاتی وزیراعظم کہنے والے زرداری خود بینظیر بھٹو کے حادثے کی بنیاد پر صدر بنے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پورے تزک و احتشام سے اپنے 5 سال پورے کرے گی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں عمران خان کو حادثاتی وزیراعظم قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی کہ عمران خان 5 سال پورے نہیں کر سکتے۔

مزید :

قومی -