چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کتنے عرصے تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے ؟مظہر عباس نے اہم سوال کا جواب دے دیا

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کتنے عرصے تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے ؟مظہر عباس نے ...
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کتنے عرصے تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے ؟مظہر عباس نے اہم سوال کا جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سب کو علم میں ہے اگلا چیف جسٹس کون ہو گا یا اس سے اگلا چیف جسٹس کون ہو گا ،یہی کام دوسرے اداروں کو بھی کرنا چاہیے تا کہ سب سے سینئر شخص کو اداروں کا سربراہ بنا نا ممکن ہو ۔انہوں نے کہا کہ نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا دور گیارہ مہینے کا ہے ،اس میں دیکھنا ہوگا کہ عدالتوں میں کیا اصلاحات ہوتی ہیں ،اگر ذیلی عدالتوں میں انصاف ہوتا نظر آیا تو یہ چیف جسٹس کا بہتر اقدام ہو گا ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوزکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ کسی بھی جج کو اس کے فیصلے سے ریٹ کیا جاتا ہے اور تاریخ بھی ججوں کو ریٹ کرتی ہے لہذا چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹنگ جاننے کے لیے انتظار کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کو اس وقت یاد کیا جاتا ہے جب وہ ادارہ مضبوط چھوڑ کر جائے ،وہ رہے یا نہ رہے لیکن ادارے کی کارکردگی بہتر ہونی چاہیے ،پھر لوگ ایسے شخص کو یاد کرتے ہیں ،ہمارے یہاں بد قسمتی سے ادارے مضبوط نہیں بنائے جا رہے ۔

مزید :

قومی -