آپ چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک سے دس تک کتنے نمبر دیں گی ؟تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے حیران کن جواب دے دیا

آپ چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک سے دس تک کتنے نمبر دیں گی ؟تجزیہ کار بے نظیر شاہ ...
آپ چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک سے دس تک کتنے نمبر دیں گی ؟تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے حیران کن جواب دے دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کو جج کے طور پر نہیں بلکہ سیاسی لیڈر کے طور پر چلا یا جو ان کے دور کا سب سے بڑا مسئلہ تھا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پرو گرام ”رپورٹ کارڈ “میں سوال کیا گیا کہ چیف جسٹس کے دورا کو ایک سے دس تک کتنے نمبر دیں گی ؟اس پر جواب دیتے ہوئے بے نظیر شاہ نے کہا کہ میں چیف جسٹس کو ایک ریٹنگ دوں گی کیونکہ مجھے انسانی حقوق میں دلچسپی ہے اور اس بات پر افسوس ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے دور میں انسانی حقوق کی پامالی کی ،ایک شخص کو لوگوں کی نمائندگی سے نا اہل کر کے پارٹی لیڈر شپ سے بھی فارغ کردیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ جسٹس ثاقب نثار کے دور میں قانونی روایات قائم نہیں ہو سکیں اور سیاسی فیصلے آئے ۔بے نظیر شاہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے ۔

مزید : قومی