تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما ملک کنزا اقتدار کا پشاور کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن

تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما ملک کنزا اقتدار کا پشاور کے نجی ہسپتال میں ...
تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما ملک کنزا اقتدار کا پشاور کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور فاٹا میں خواتین حقوق کے حوالے سے ممتاز حیثیت رکھنے والی سرگرم خاتون ملک کنزا اقتدار خان شدید علیل ،پشاور کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے روبصحت ہونے لگیں ،تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے نجی ہسپتال میں ملک کنزا اقتدار کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق فاٹا میں تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور ’’قائد قبائل ‘‘  کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی ملک کنزا اقتدار خان گذشتہ چند روز سے شدید علیل اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ڈاکٹرز نے تشویش ناک بیماری تشخیص کرتے ہوئے ان کا کامیاب آپریشن کر دیا ہے اور اب وہ تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہی ہیں ۔پشاور کے نجی ہسپتال میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ملک کنزا اقتدار کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی ۔ملک کنزا اقتدار خان نے بھی اپنے چاہنے والوں سے دعا  کی درخواست کی ہے ۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد /خیبرپختون خواہ /پشاور