چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکے اچھے اقدامات کے باوجود ’’سب کے احتساب‘‘ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا:سینیٹر سراج الحق

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکے اچھے اقدامات کے باوجود ’’سب کے احتساب‘‘ کا خواب ...
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکے اچھے اقدامات کے باوجود ’’سب کے احتساب‘‘ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ  چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکے بہت سے اچھے اقدامات کے باوجود انصاف کی فراہمی اور سب کے احتساب کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔

نجی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے  چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کے 436 ملزموں کو سمن تک جاری نہیں کیا گیا ، بیرون ملک منتقل کی گئی چوری کی دولت کی واپسی کا کوئی میکنزم نہیں بنایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کے قرضے لے کر واپس نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ،عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیر التواءہیں ، اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ چھ ماہ کے دوران سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی معیشت کی ڈوبتی کشتی کی علامت ہے ،سابقہ اور موجودہ حکومتوں کی لڑائی سے عوام کو کوئی سروکار نہیں،عوام حکمرانوں کی لڑائی کو ٹوپی ڈرامہ سمجھتے ہیں۔

مزید :

قومی -