عوام کی تکلیفوں کا ازالہ ہماری ذمہ داری،تحریک انصاف کا نیا پاکستان مسائل اور کرپشن سے پاک ہوگا: مخدوم ہاشم جواں بخت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیفوں کا ازالہ ہماری ذمہ داری ہے،تحریک انصاف کا نیا پاکستان مسائل اور کرپشن سے پاک ہوگا، نئے پاکستان میں تعلیم،صحت اور دیگربنیادی سہولتیں عوام کو ان کی دہلیز پر ملیں گی ،اب ترقی ماضی کی طرح صرف چند بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ دائرہ کار چھوٹے شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔
رحیم یارخان سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود احمد سے ملاقات کرتے ہوئے مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ زراعت اور سماجی شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی جا رہی ہے جبکہ پسماندہ اور دور درازعلاقوں کے عوام کی حالت بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ایسی اصلاحات لائی جارہی ہیں کہ جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی حقیقی انقلاب ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبودکے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں بہت جلدملک میں حقیقی تبدیلی محسوس ہوگی۔مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے غربت بے روزگاری اورمہنگائی کاخاتمہ کرکے غریب عوام کوچھت فراہم کرنے کامنصوبہ بھی پوراکرے گی جبکہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کی تقدیربدلنے کے لیے بھرپوراقدامات کررہے ہیں ۔