تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کہوٹہ میں طبی سہولتوں کا فقدان ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کہوٹہ میں طبی سہولتوں میں فقدان اور ادویات کی کمی پر ایکشن لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی کو فوری طورپر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی مناسب سہولتوں کی فراہمی متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ادا نہ کرنے والوں سے باز پرس ہو گی اور ایسے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔