” جسٹس ثاقب نثار پر تنقید ہوسکتی ہے لیکن انہوں نے جس طرح کام کیا وہ ۔۔۔“ ارشاد بھٹی بھی چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر بول پڑے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم چڑھتے سورج کے پجاری ہیں ، آنے والی کی تعریفیں کرتے ہیں اور جانے والے میں ایسے کیڑے نکالتے ہیں کہ وہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ اس میں کیا خرابی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل ریفارم کے علاوہ بہت اچھا کام کیا ہے۔ پاناما سے منی لانڈرنگ ، گردوں کی پیوند کاری سمیت ہر وہ کام کیا جس میں دردِ دل نظر آیا۔انہوں نے دباﺅ اور دھمکیاں برداشت کیں لیکن ڈٹے رہے، جتنے تھوڑے عرصے میں وہ جو کرگئے ہیں وہ کمال کرگئے ہیں۔ میں ان کی آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار پر تنقید ہوسکتی ہے کیونکہ وہ بھی انسان ہیں ، یہ بھی مان لیا کہ ہر بندے کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے لیکن انہوں نے جس طرح کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔