”شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کا شہد بنا تو لگا کارروائی ہوگی لیکن کچھ بھی نہیں ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ۔۔۔ “ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کا شہد بنا تو لگا کارروائی ہوگی لیکن کچھ بھی نہیں ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے جوڈیشل سسٹم میں کتنی خرابیاں ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں ایک ہسپتال کا دورہ کیا اور شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد کی لیکن بعد میں لیبارٹری ٹیسٹ میں اسے شہد بنادیا گیا ۔ ہمارا خیال تھا کہ چیف جسٹس نے شراب پکڑی ہے اس لیے اس کا کچھ ہوگا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے جوڈیشل سسٹم میں کتنی خامیاں ہیں۔
حامد میر نے کہا کہ عدالتوں میں 19 لاکھ کیسز پھنسے ہونے کا تو کہا جاتا ہے لیکن چیف جسٹس ثاقب نثار نے انہی پھنسے ہوئے مقدمات نکالنے کیلئے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگائی۔
عدالتی کارروائی کی ہیڈ لائن بننے پر حامد میر نے کہا کہ میڈیا جان بوجھ کر ججز کے ریمارکس کی ہیڈلائنز بناتا ہے لیکن بہت سے جج صاحبان ہیں جو میڈیا کو کہتے ہیں کہ ان کے ریمارکس کی خبر نہ دی جائے بلکہ ان کے فیصلوں کی خبر دی جائے۔جسٹس اطہر من اللہ نے اس حوالے سے حال ہی میں مثال قائم کی ہے جب انہوں نے ایک تقریب میں تقریر سے قبل تمام کیمرے ہٹوادیے تھے۔