60 روز کی پابندی کے باوجود کاشف عباسی نے ٹی وی پروگرام کرڈالا

60 روز کی پابندی کے باوجود کاشف عباسی نے ٹی وی پروگرام کرڈالا
60 روز کی پابندی کے باوجود کاشف عباسی نے ٹی وی پروگرام کرڈالا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے اینکر پرسن کاشف عباسی کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی لیکن حیران کن طور پر پابندی کے پہلے ہی روز کاشف عباسی نے روٹین میں اپنا پروگرام کیا ۔

پیمرا کی جانب سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بجے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق کاشف عباسی پر جمعرات 16 جنوری سے پابندی عائد کی گئی تھی۔ ان پر پابندی فیصل واوڈا کی جانب سے ان کے پروگرام میں فوجی بوٹ لانے پر لگائی گئی تھی تاہم صحافتی حلقوں نے پیمرا کے اس اقدام کی مذمت کی تھی۔

پیمرا کی 60 روزہ پابندی 16 جنوری سے نافذ ہونی تھی لیکن حیران کن طور پر 16 جنوری 2020 کو کاشف عباسی روٹین میں اپنا پروگرام کرتے نظر آئے۔ جمعرات کو ہونے والے ان کے پروگرام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان، اینکر پرسن ارشد شریف اور تجزیہ کار سلیم صافی نے بطور مہمان شرکت کی۔

صحافی عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ پیمرا کی جانب سے کاشف عباسی کو زبانی طور پر پروگرام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے باعث انہوں نے پروگرام کیا ہے، اس حوالے سے تحریری حکم بھی جاری کردیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد