مریم نواز پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے اپنے ووٹرز کا اعتماد حاصل کر نے میں ناکام رہیں :گیلپ سروے

مریم نواز پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے اپنے ووٹرز کا اعتماد حاصل کر نے میں ...
مریم نواز پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے اپنے ووٹرز کا اعتماد حاصل کر نے میں ناکام رہیں :گیلپ سروے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کی غیرموجودگی میں گیلپ پاکستان سروے، مریم نواز پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے اپنے پارٹی ووٹرز کا اعتماد حاصل کر نے میں ناکام رہیں '49 فیصد لیگی ووٹروں نے نواز شریف کی غیر موجودگی میں صدر (ن) لیگ شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  گیلپ کی جانب سے سروے کیا گیا کہ قائد مسلم لیگ (ن)میاں نوازشریف کی عدم موجودگی میں پارٹی کی قیادت کیلئے کون سب سے زیادہ بہتر رہنما ہے؟ سروے رپورٹ کے مطابق تقریبا ہر 2 میں سے 1 یعنی 49 فیصد لیگی ووٹروں کے مطابق نواز شریف کی غیر موجودگی میں شہباز شریف پارٹی کی قیادت اچھی طرح سنبھالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔سروے کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز، شہباز شریف کے 49 فیصد کے مقابلے میں صرف 12 فیصد ووٹروں کی مثبت رائے حاصل کرسکیں جبکہ پارٹی چلانے کی اہلیت رکھنے کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے حق میں 3 فیصد اور شاہد خاقان عباسی کے حق میں صرف 2 فیصد لیگی کارکنوں نے ووٹ دیا. 19 فیصد ووٹروں نے اپنے رائے کا اظہار نہیں کیا جبکہ 14 فیصد کارکنوں کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے علاوہ کوئی بھی اہل نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد