”تحریک انصاف کی کشتی ڈوبی تو ہم ۔۔۔ “مونس الہٰی نے ق لیگ کی پوزیشن واضح کردی

”تحریک انصاف کی کشتی ڈوبی تو ہم ۔۔۔ “مونس الہٰی نے ق لیگ کی پوزیشن واضح کردی
”تحریک انصاف کی کشتی ڈوبی تو ہم ۔۔۔ “مونس الہٰی نے ق لیگ کی پوزیشن واضح کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ کشتی پر بیٹھے ہیں، اگر تحریک انصاف کی کشتی ڈوبے گی تو پھر ہماری بھی ڈوبے گی ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ کشتی پر بیٹھے ہیں، اگر تحریک انصاف کی کشتی ڈوبے گی تو پھر ہماری بھی ڈوبے گی ، ہم کارکردگی نہ دکھا سکے تو وزارتوں کافائدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوواضح کردیاہے کہ ہمیں وزارت میں دلچسپی نہیں ہے ، حکومت اور بیورو کریسی میں ہم آہنگی کے بغیر کام نہیں چلے گا۔

مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات بہتر ہوں اور عوام کے کام ہوں ، ہم جب حلقے میں جاتے ہیں تو لوگ سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اختیارات دیئے جائیں ، وسیم اکرم کو ہاتھ باندھ کر میدان میں بھیجیں گے تو کام کیا ہوگا ؟انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن عوامی پارٹی والے بھی بہت پریشان ہیں ، اسمبلی میں ساتھ بیٹھتے ہیں، پرویز خٹک اورجہانگیر ترین کوئی نہ کوئی راہ ضرور نکالیں گے ۔

مزید : قومی