مالی بحران یا کچھ اور؟شر یف خاندان نے رائے ونڈ جاتی امرا سے 40ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا
لاہور(آئی این پی)مالی بحران یا کچھ اور؟شر یف خاندان نے رائے ونڈ جاتی امرا سے 40ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ،ملازمین کو تنخواہیں بھی ہر ماہ کی15تاریخ کو دی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کی رہائش گا ہ سے چالیس ملازمین کونکال دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں کے لئے پیسے پورے نہ ہونے کے باعث جاتی عمرہ کے ملازمین کو تنخواہیں نہ صرف تاخیر سے دی جارہی ہیں اور چالیس سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق جاتی عمرہ کے ملازمین کو دسمبرکی تنخواہیں پندرہ روزہ تاخیر کے بعد 15جنوری کو ادا کی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی طرف سے جاتی عمرہ کے ملازمین کو تنخواہوں کے لیے پیسے دستیاب نہ ہونے کو جواز بنا کر نوکریوں سے نکالا گیا ہے جاتی عمرہ پرکام کرنے والے ملازمین سمیت دیگرانتظامی امورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے د اماد کیپٹن(ر)صفدر دیکھ رہے ہیں جاتی عمرہ میں نوکریوں سے نکالے جانے والے ملازمین میں سیکورٹی گارڈز، ویٹراور مالی شامل ہیں۔