سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کرلیا

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کرلیا
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کروائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امن و امان کی ابترصورتحال، مہنگائی اور کشمیر کے مسئلہ پر فوری اجلاس بلوا کر عام بحث کروائی جائے جس پراسپیکرپنجاب اسمبلی کی جانب سے 23 جنوری سہ پہر تین بجے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور