کراچی میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ،اسلام آباد میں کمی

کراچی میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ،اسلام آباد میں کمی
کراچی میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ،اسلام آباد میں کمی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگی جبکہ اسلام آباد میںسبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

کراچی کے بازاروں میں بھنڈی 200 روپے کلو میں دستیاب جبکہ بھنڈی کی سرکاری قیمت 150 روپے مقررکی گئی ہے۔ادرک اور لہسن کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی میں پیاز کی سرکاری قیمت 45اورٹماٹرکی 80رپے مقرر ہے جبکہ پیاز60اورٹماٹر100روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آبادمیں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی۔امرود کی قیمت 50 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔کینو 80 اورکیلے70روپے فی درجن میں دستیاب ہیں،اسلام آباد میں ادرک 296 اورلہسن 276 روپے فی کلو پر آ گیا،آلو48،مٹر140اورگاجر32روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ اسلام آباد میں ٹماٹر86اورپیاز51روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد