" ہمارا پہلا مسئلہ فلسطین تھا اور ۔ ۔ ۔ " سعودی عرب نے دوٹوک اعلان کردیا

" ہمارا پہلا مسئلہ فلسطین تھا اور ۔ ۔ ۔ " سعودی عرب نے دوٹوک اعلان کردیا

  



ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ فلسطین ہمارا پہلا مسئلہ تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق جامع عرب حل کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ہمارا غیر متزلزل موقف ہے کہ فلسطینیوں کے حوالے سے قابض حکام کے یکطرفہ اقدامات غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، عرب ممالک کے اتحاد و سالمیت کو ضروری سمجھتا ہے اور عربوں کے استحکام کو خطرہ لاحق کرنے والی کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔

مزید : عرب دنیا