ہر 3 میں سے ایک پاکستانی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن اب بھی کتنے لوگوں کی ملازمتیں خطرے میں ہیں؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

ہر 3 میں سے ایک پاکستانی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن اب بھی کتنے لوگوں کی ...
ہر 3 میں سے ایک پاکستانی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن اب بھی کتنے لوگوں کی ملازمتیں خطرے میں ہیں؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث83 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں خطرے سے دوچار ہیں جبکہ 31 فیصد پاکستانی ملازمتوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایسکسپریس نیوز کے مطابق گلوبل مارکیٹ ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم نے دسمبر میں کئے گئے اپنے تازہ ترین گلوبل کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس(جی سی سی آئی) سروے میں بتایا ہے کہ بڑھتے ہوئے افراط زر، بیروزگاری، اور غربت کی وجہ سے پاکستان کے عوام شدید دباؤکا شکار ہیں۔

سروے کے مطابق معیشت کی کمزور صورتحال کی وجہ سے لوگوں کا اقتصادی نظام پراعتماد پہلے سے کمزور ہوا ہے، وہ سرمایہ کاری میں بہت کم دلچسپی لینے کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں جبکہ صرف21 فیصدکی رائے ہے کہ ملک درست سمت کی گامزن ہے۔

مزید : قومی