”پنجاب ڈلیور نہیں کر پار ہا اور پی ٹی آئی کو ۔۔“آخر کار فواد چوہدری نے اعتراف کر لیا

”پنجاب ڈلیور نہیں کر پار ہا اور پی ٹی آئی کو ۔۔“آخر کار فواد چوہدری نے ...
”پنجاب ڈلیور نہیں کر پار ہا اور پی ٹی آئی کو ۔۔“آخر کار فواد چوہدری نے اعتراف کر لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا، پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دباو¿ کا سامنا ہے، پنجاب کے 350 ارب ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 77 ارب ریلیز ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں فواد چودھری نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا پنجاب، پروانشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا۔ وفاقی وزیر کی نشاندہی پر وزیر اعظم نے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیتے ہوئے کہا فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کر کے اضلاع کو فنڈز منتقل کئے جائیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے، پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے پر ہمیں عوامی سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کا ہے، وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی ہے جیسے فارمولے کے تحت فنڈز وفاق صوبوں میں تقسیم کرتا ہے اسی طرح صوبائی سطح پر اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کیخلاف ہے۔“

مزید : قومی