وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں،صوابدیدی فنڈآئین کی خلاف ورزی ہے،وفاقی وزیر فواد چودھری

وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں،صوابدیدی فنڈآئین کی خلاف ورزی ...
وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں،صوابدیدی فنڈآئین کی خلاف ورزی ہے،وفاقی وزیر فواد چودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزرائے اعلیٰ پر طنزکرتے ہوئے کہاہے کہ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں اور یہ عوام کے مفادکے خلاف ہے۔صوابدیدی فنڈآئین کے آرٹیکل140-A کی خلاف ورزی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر نے صوبائی فنڈز اور وسائل کی تقسیم کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکیاہے۔فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ’مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کاہے،وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈآرٹیکل140-Aکی خلاف ورزی ہے جس فارمولے کے تحت فنڈز وفاق صوبوں میں تقسیم کرتا ہے اسی طرح صوبائی سطح پر اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کیخلاف ہے۔‘

مزید : قومی