نوازشریف کی غیر موجودگی میں پارٹی چلانے کی اہلیت شہبازشریف اور مریم نواز میں سے کون رکھتا ہے ؟ گیلپ سروے کے نتائج آ گئے

نوازشریف کی غیر موجودگی میں پارٹی چلانے کی اہلیت شہبازشریف اور مریم نواز میں ...
نوازشریف کی غیر موجودگی میں پارٹی چلانے کی اہلیت شہبازشریف اور مریم نواز میں سے کون رکھتا ہے ؟ گیلپ سروے کے نتائج آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیدیا تھا جس کے بعد انہیں العزیزیہ ریفرنس میں سزا بھی سنائی گئی تاہم اس وقت وہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کی صدارت شہبازشریف کررہے ہیں اور ایسی صورتحال میں گیلپ کی جانب سے ایک سروے بھی کروایا گیا جس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ سروے میں 49 فیصد لیگی ووٹروں نے نوازشریف کی غیر موجودگی میں شہبازشریف کو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک قرار دیاہے ، تقریباً ہر 2 میں سے 1 یعنی 49 فیصد لیگی ووٹروں کے مطابق شہباز شریف نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی کی قیادت اچھے طریقے سے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق 14 فیصد ووٹروں کے مطابق شہباز شریف کے علاوہ کوئی رہنما پارٹی چلانے کی اہلیت نہیں رکھتا، مریم نواز شہباز شریف کے 49 فیصد کے مقابلے میں صرف 12 فیصد ووٹروں کی مثبت رائے حاصل کر سکیں۔سروے رپورٹ میں پارٹی چلانے کی اہلیت رکھنے کے معاملے میں حمزہ شہباز کے حق میں 3 فیصد اور شاہد خاقان عباسی کے حق میں صرف 2 فیصد لیگی کارکنوں نے ووٹ دیا، 19 فیصد ووٹروں نے اپنے رائے کا اظہار نہ کیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کی گزشتہ دنوں لندن کے ایک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے تصویر منظر عام پر آئی جسے حکومتی وزیروں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر ان کے صاحبزادے حسین نوازکا بیان بھی سامنے آیا۔اتوار کے روز میاں نواز شریف کو شام 5 بجے ایک ریسٹورنٹ میں لے جایا گیا تھا۔ گزشتہ 2 ماہ سے ان کا لندن میں علاج جاری ہے جس کے باعث وہ ہسپتال اور گھر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، چونکہ اب کرسمس کی چھٹیاں ہیں اس لیے ان کا ہسپتال جانا بھی بند ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم کی جو رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں ان میں بھی ڈاکٹرز نے یہ لکھا ہے کہ انہیں مختصر واک کرنی چاہیے۔ واک کی وجہ سے میاں صاحب کی سانس پھول جاتی ہے اس لیے ایسا ہو نہیں سکتا۔

مزید : قومی