سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ بھی عدالت طلب

سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ بھی عدالت طلب
سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ بھی عدالت طلب

  



لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماڈل ٹائون کچہری کی عدالت نے سٹیج اور ٹی وی اداکارہ مدیحہ شاہ کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے اداکارہ مدیحہ شاہ کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا ہے، اداکارہ کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاون میں چوری کا مقدمہ درج ہے۔عدالت کی طرف سے نوٹس مستغیثہ ہونے کی حیثیت جاری کیا گیا ہے جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ گارڈن ٹاو¿ن مدیحہ شاہ کو پابندی کیا گیا ہے کہ انہیں 25 جنوری کو عدالت میں پیش کریں اور اپنا بیان قلمبند کرائیں۔

مزید : تفریح