انسٹاگرام صارفین کے لیے خوشخبری

انسٹاگرام صارفین کے لیے خوشخبری
انسٹاگرام صارفین کے لیے خوشخبری

  



نیویارک (ویب ڈیسک) مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے انسٹاویب پر ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔یعنی کہ اب انسٹاگرام صارفین اپنے دوستوں کے پیغامات صرف موبائل ایپ کے ذریعے موصول نہیں کریں گے بلکہ ڈیسک ٹاپ پر بھی انسٹا ویب پر موصول کر پائیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق گزشتہ روز اس فیچر کی آزمائش کے لیے چند صارفین کو انسٹا ویب پر پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے کے لیے ڈی ایم فیچر کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کی ویب پر ڈائریکٹ میسج کا فیچر ویسا ہی کام کرے گا جیسے ایپ پر کرتا ہے۔تمام صارفین ویب پر بھی ڈی ایم فیچر کے ذریعے گروپ اور اپنے علیحدہ دوست سے با آسانی بات چیت کرسکیں گے۔

ویب پر ڈی ایم کا فیچر صارف کے پروفائل پیج پر واضح ہوگا اور ساتھ ہی ڈیسک ٹاپ پر ڈی ایم کا نوٹیفکیشن بھی دستیاب ہوگا مگر اس کے لیے صارف کو نوٹیفکیشن والے آپشن کو اپنے ویب براو¿زر پر فعال کرنا پڑے گا۔مذکورہ فیچر سے متعلق سافٹ ویئر انجینیئر جین منچون وونگ نے بتایا کہ ڈیسک ٹاپ پر ڈی ایم کے فیچر کو متعارف کروانے کا کام ایک سال پہلے سے جاری ہے تاہم اب امکان ہے کہ جلد اسے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام ویب پر جاری کردیا جائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی