برطانیہ پلٹ دوبہنوں کی لاشیں برآمد،موت کیسے واقع ہوئی جان کر آپ بھی دکھی ہوجائیں گے

برطانیہ پلٹ دوبہنوں کی لاشیں برآمد،موت کیسے واقع ہوئی جان کر آپ بھی دکھی ...
برطانیہ پلٹ دوبہنوں کی لاشیں برآمد،موت کیسے واقع ہوئی جان کر آپ بھی دکھی ہوجائیں گے

  



گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ سے آنے والی دوبہنوں کی گجرات میں واقع گھر سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں ،لڑکیوں کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں گیزر سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے میر پور میں ایک گھر سے2بہنوں کی لاشیں ملی ہیں، دونوں بہنیں چند روز قبل لندن سے واپس آئی تھیں۔جاں بحق لڑکیوں میں25سالہ ماریہ اور18سالہ نادیہ شامل ہیں۔لڑکیوں کے والد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ دونوں بہنوں کی موت گیزرسے گیس لیک ہونے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات /جرم و انصاف