قاضی اسحاق میمن کی جانب سے پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ کے چیئرمین امیر محمد خان کے اعزاز میں عشائیہ

قاضی اسحاق میمن کی جانب سے پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ کے چیئرمین امیر محمد خان ...
قاضی اسحاق میمن کی جانب سے پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ کے چیئرمین امیر محمد خان کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) بزمِ بزرگانِ ریاض کے چیئرمین قاضی محمد اسحاق میمن کی جانب سے پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ کے چیئرمین امیر محمد خان کے اعزاز میں عشائیے کی محفل سجائی گئی جس میں سیاسی و سماجی اور ادبی حلقوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی. اس موقع پر قاضی اسحاق میمن نے کہا کہ سعودی عرب میں ایسے بہت سے پاکستانی ہیں جو دیار غیر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں انہی شخصیات میں امیر محمد خان کا نام بھی آتا ہے جھنوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو فروغ دیا ہے اور کیمونٹی کے مسائل اور سرگرمیوں کو اجاگر کیا ہے اور اپنے لکھے کالم سے سال ہا سال سے معاشرتی موضوعات کو زیر بحث لا کر لوگوں میں شعور بیدار کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں. 
بزم کے صدر محمود احمد باجوہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے امیر محمد خان کی تحریروں کو پڑھا ہے مگر آج پہلی بار ان سے ملاقات کرکے اچھا لگا. عشائیے کی محفل میں معروف شاعر وقار نسیم وامق نے شاعری کے ذریعے محفل کو خوب رونق بخشی جبکہ سجاد چوہدری،  چوہدری مطیع اللہ،  مرزا منیر بیگ،  ذکاءاللہ محسن اور دیگر نے بھی شاعری کے ذریعے خوب محفل جمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر محمد خان نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے جس طرح ریاض میں مقیم کیمونٹی نے محبت اور خلوص سے نوازا یے اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ صحافتی امور کو صحافتی اصولوں کے مطابق ادا کروں کیونکہ شعبہ صحافت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی جاسکتی ہے جبکہ صحافت کے ذریعے تنقید برائے اصلاح کرکے بھی بگڑی ہوئی صورتحال کو سنوارا جاسکتا ہے. عشائیہ کی تقریب میں ذیشان قاضی، خالد اکرم رانا،  بشیر چوہدری، الیاس رحیم اور دیگر نے بھی شرکت کی اور امیر محمد خان کی صحافتی خدمات کے اعزاز میں خراج تحسین پیش کیا.

مزید :

عرب دنیا -