دس روز قبل قتل ہونے والے نوجوان شرافت راجپوت کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے، ورثا اور شہریوں کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) دس روز قبل عمرکوٹ شہر میں بیدردی سے قتل ہونے والے نوجوان شرافت راجپوت کے قاتل کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے قاتل کی عدم گرفتاری پولیس کی بے حسی کے خلاف شہریوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
دس روز قبل عمرکوٹ شہر کے چانیا محلہ میں منشیات فروش کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان شرافت راجپوت کے قاتل کی گرفتاری میں پولیس کی ناکامی کے بعد مقتول نوجوان کے ورثا اور شہریوں نے عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے مقتول کے والد لیاقت راجپوت اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری میں ناکام ہو چکی ہے اور قاتل سر عام گھوم رہا ہے ۔
بھوک ہڑتال کیمپ پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ تین روز میں ملزم گرفتار نہیں ہوا تو دھرنا دے کر میرپورخاص روڈ بلاک کر دیا جائے گاشہریوں کا کہنا تھا کہ علاقے سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندے بھی مقتول کے ورثہ کو انصاف دلانے میں تعاون نہیں کر رہے پولیس شرافت راجپوت کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے عمرکوٹ کے سماجی شہری حلقوں نےمطالبہ کیا ہےکہ شرافت راجپوت کے قاتل کا سراغ لگا کر فوری گرفتار کیا جائے ۔