سعودی عرب میں 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قیدیوں کے سرقلم لیکن رواں سال کتنے قیدیوں کو سزائے موت دیدی گئی؟

سعودی عرب میں 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قیدیوں کے سرقلم لیکن رواں سال کتنے ...
سعودی عرب میں 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قیدیوں کے سرقلم لیکن رواں سال کتنے قیدیوں کو سزائے موت دیدی گئی؟

  



ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قیدیوں کو پھانسی دی ، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ 2020 میں اب تک چار افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے برطانوی ادارے ریپریو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے سعودی عرب نے 2019میں ریکارڈ 184 قیدیوں کے سر قلم کیے جن میں 88 سعودی شہری اور 90 غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ پاکستانی شامل ہیں۔

مزید : عرب دنیا