بوٹ اٹھانا فیصل واوڈا کو مہنگا پڑ گیا، اندراج مقدمہ کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

بوٹ اٹھانا فیصل واوڈا کو مہنگا پڑ گیا، اندراج مقدمہ کیلئے اہم قدم اٹھا لیا ...
بوٹ اٹھانا فیصل واوڈا کو مہنگا پڑ گیا، اندراج مقدمہ کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شومیں بوٹ دکھانے پر انکے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق رانا نعمان اور مدثر چوہدری ایڈوکیٹس کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک اورپارلیمنٹ کی توہین کی۔تھانہ پرانی انار کلی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن ایس ایچ او نےمقدمہ درج نہیں کیا۔عدالت پولیس کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور