سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ ہائیکورٹ نے اغواءمیں معاونت کیس میں سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق کوئٹہ ہائیکورٹ کی جانب سے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کو تین لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن کورٹ نے بلوچستان کے سابق وزیرِ داخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔ بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سر فراز بگٹی کے خلاف 10سالہ بچی ماریہ علی کو7دسمبر 2019ءکو فیملی کورٹ سے اپنے ہمراہ لے جانے کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔