ایران میں مظاہرے،سابق ولی عہد رضاپہلوی بھی میدان میں آگئے

ایران میں مظاہرے،سابق ولی عہد رضاپہلوی بھی میدان میں آگئے
ایران میں مظاہرے،سابق ولی عہد رضاپہلوی بھی میدان میں آگئے

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے سابق ولی عہدرضاپہلوی نے کہا ہے کہ وہ ایران میں ’اختتام کاآغاز‘دیکھ رہے ہیں۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہالوگوں نے چالیس سال بعد ملک میں تبدیلی کے موقع کو بھانپ لیاہے،اور صورتحال1997اور 2009سے کہیں زیادہ مختلف ہے۔ایران کے نوجوان اس صورتحال کو مزید نہیں سہہ سکتے۔انہیں اپنے بہتر مستقبل کیلئے مواقع چاہئیں۔وہ آزادی اورجدت کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہاایرانی عوام اورایک آزاد دنیا کے درمیان موجود ہ ایرانی حکومت آڑے آئی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا یہی وقت ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اقتدار چھوڑدیں اور اقتدار کی پرامن منتقلی یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ ایران میں امریکا سے کشیدگی اور یوکرائنی طیارے کی غلطی سے ہونے والی تباہی کیخلاف شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا