”سندھ کی مقامی حکومت کے نظام کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ ۔۔“اسد عمر نے بڑا اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پیپلز پارٹی کی سندھ میں مقامی حکومت کے خلاف نہایت ہی بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کل وزیراعظم کی سربراہی میں کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے تحریک انصاف سپریم کورٹ میں سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کے خلاف اپیل دائر کرے گی کیونکہ یہ قانون آئین کے مطابق عوام کو مقامی سطح پر سیاسی، انتظامی اور مالی طور پر با اختیار نہیں کرتا۔“