پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی قیمت کیا رکھی گئی ہے اور فروخت کب کئے جائیں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی قیمت کیا رکھی گئی ہے ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے ٹکٹوں کی قیمت کیا رکھی گئی ہے اور فروخت کب کئے جائیں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانے والی تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے ٹکٹ 18 جنوری بروز ہفتہ فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ان میچوں کے ٹکٹ کی قیمت کم سے کم رکھی ہے جس کے تحت عبدالحفیظ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے 1,500 روپے تک رکھی گئی ہے۔ عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2,000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت 4,000 روپے رکھی گئی ہے۔

انضمام الحق، نذر محمد، قائداعظم، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز احمد انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تینوں میچوں کیلئے ٹکٹ 21 جنوری کی صبح 9 بجے سے ٹی سی ایس سینٹرز پر بھی فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی جنہیں شائقین شناختی کارڈ دکھا کر خرید سکیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر، اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژر کی ٹکٹ صرف 50 روپے میں دستیاب ہو گی۔

مزید : کھیل