وزیر اعظم کا شہباز شریف کو خط ، چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے نام تجویز کردیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے 3 نام تجویز کردیے۔
وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے نام تجویز کیے ہیں۔ وزیر اعظم نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام تجویز کیے ہیں، تینوں نامزد امیدواروں کا تعلق بیوروکریسی سے ہے۔ تینوں امیدوار وفاقی سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ کافی عرصے سے لٹک رہا ہے اس لیے وہ مشاورت کے بعد از سر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہے ہیں تاکہ ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کیا جاسکے۔