کامران اکمل کا دل شکستہ پیغام، سلمان بٹ نے انہیں کیا جواب دیا؟

کامران اکمل کا دل شکستہ پیغام، سلمان بٹ نے انہیں کیا جواب دیا؟
کامران اکمل کا دل شکستہ پیغام، سلمان بٹ نے انہیں کیا جواب دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود بھی کامران اکمل کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل نہ کرنے پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا اور ایک مرتبہ پھر کامران اکمل کو نظرانداز کر دیا گیا جس پر وکٹ کیپر بلے باز نے دل شکستہ پیغام بھی جاری کیا۔
38 سالہ کامران اکمل نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں پاکستان شامل نہ کئے جانے پر بہت دکھی اور دل شکست ہوں۔ بہرحال میں سخت محنت کرتا رہوں گا اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری حمایت کی، اللہ آپ سب کو اس کا اجر دے۔


قومی کرکٹر سلمان بٹ نے کامران اکمل کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہ ”آپ ابھی تک اس کے عادی نہیں ہوئے؟؟؟ مذاق کے علاوہ یہ کہنا چاہوں گا کہ اچھا کرتے رہو اور اپنا معیار اونچا رکھتے ہوئے اپنے اندر محنت کی آگ جلتی رہنے دو۔۔۔ اگر اللہ نے چاہا تو وہ ضرور صلہ دے گا۔“

مزید :

کھیل -