میلہ دیکھ کر گھر واپس آنے والی 6 لڑکیوں کے ساتھ 7 افراد کی اجتماعی زیادتی
رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں میلہ دیکھ کر گاﺅں واپس آنے والی 6 نابالغ لڑکیوں کو قریبی گاﺅں کے 7 سے 8 اوباشوں نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کھونٹی بارڈر پر واقع گاﺅں فودی کی 6 نابالغ لڑکیاں قریب ہی رنگ روڑی میلہ دیکھنے گئی تھیں۔ رات کو لڑکیاں واپس اپنے گاﺅں آرہی تھیں لیکن قریبی گاﺅں کے 7 سے 8 اوباشوں نے انہیں اغوا کرلیا اور اپنے گاﺅں لے گئے۔
ملزمان نے نابالغ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، واردات کے دوران 2 لڑکیاں کسی طرح ان کے چنگل سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئیں اور اپنے گاﺅں پہنچ کر ساری کہانی بیان کردی۔ گاﺅں کے لوگوں نے جا کر باقی بچیوں کو ریسکیو کیا اور پولیس کو اطلاع کی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں، فی الحال متاثرہ لڑکیاں سخت دہشت زدہ ہیں اور کچھ بھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے تاحال بچیوں کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جاسکے۔