قیامت کی نشانی ؟ 10 سال کا باپ اور 13 سال کی ماں

قیامت کی نشانی ؟ 10 سال کا باپ اور 13 سال کی ماں
قیامت کی نشانی ؟ 10 سال کا باپ اور 13 سال کی ماں

  



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں دو بچوں کے جنسی تعلق کے متعلق ایسی حیران کن خبر آئی ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق خبر یہ ہے کہ اس لڑکے کی عمر 10سال ہے اور وہ چوتھی جماعت میں پڑھتا ہے جبکہ لڑکی کی عمر 13سال ہے اور وہ ساتویں جماعت میں ہے۔ دونوں کا گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعلق ہے اور اب وہ ماں باپ بھی بننے والے ہیں۔

اس لڑکے لڑکی کا تعلق سائبیریا کے شہر کراسنویارسک سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی 7ماہ کی حاملہ ہے اور وہ دونوں ماں باپ بننے کی خوشی میں پھولے نہیں سما رہے۔ ان دونوں کے ماں باپ بھی اس خبر پر بہت خوش ہیں۔تاہم مقامی سوشل سروسز کی طرف سے اس معاملے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کیونکہ لڑکی کی ماں کینسر کی مریض ہے اور سوشل سروسز کے حکام کو تحفظات لاحق ہیں کہ لڑکی کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کی دیکھ بھال کون کرے گا۔

اس حاملہ بچی کے دو چھوٹے بھائی بھی ہیں جن کی عمریں بالترتیب 5اور 3سال ہیں۔ ان کی ماں کے لیے انہیں سنبھالنا ناممکن ہے اور ان کی دیکھ بھال ان کا باپ کر رہا ہے۔ لڑکی کے سکول کی طرف سے بھی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس طالبہ کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس بچے کا باپ وہ 10سالہ لڑکا نہیں ہے۔ لڑکی نے کسی اور کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا ہو گا جس کے نتیجے میں حاملہ ہوئی۔بہرحال اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”اوہ میرے خدا، جب میں 10سال کا تھا تو ایسی چیزوں کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس