آدمی کی اپنی گونگی بھتیجی کے ساتھ 2 برس تک جنسی زیادتی، بالآخر لڑکی نے گھر والوں کو حقیقت کیسے بتائی؟ انتہائی دردناک واقعہ

آدمی کی اپنی گونگی بھتیجی کے ساتھ 2 برس تک جنسی زیادتی، بالآخر لڑکی نے گھر ...
آدمی کی اپنی گونگی بھتیجی کے ساتھ 2 برس تک جنسی زیادتی، بالآخر لڑکی نے گھر والوں کو حقیقت کیسے بتائی؟ انتہائی دردناک واقعہ

  



نور سلطان(مانیٹرنگ ڈیسک) قرب قیامت کی نشانی ہے کہ قازقستان میں ایک درندہ صفت آدمی اپنی گونگی بہری بھتیجی کو دو سال تک درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔ دی مرر کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ قازقستان کے شہر اکتوبے میں پیش آیا ہے جہاں 55سالہ ملزم اپنی 28سالہ بھتیجی کو دو سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ان دو سالوں میں لڑکی نے اشاروں سے اپنے ماں باپ کو اپنے ساتھ ہونے والی درندگی کے متعلق بتانے کی بہتیری کوشش کی لیکن ماں باپ کو بیٹی کی تکلیف سمجھنے میں دو سال لگ گئے۔

لڑکی کی ماں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہماری بیٹی دو سال سے ہمیں اشاروں سے سمجھانے کی کوشش کرتی تھی لیکن ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی۔ اب جا کر ہم نے محسوس کرنا شروع کیا کہ جب بھی اس کا چچا ہمارے گھر آتا تھا تو ہماری بیٹی بہت غصے کا اظہار کرتی اور جارحانہ مزاج ہو جاتی تھی۔ یہ احساس ہونے پر میں نے اپنی بیٹی سے اشاروں میں کچھ سوالات کیے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ وہ شخص کیا تمہارے جسم کوچھوتا ہے؟ وہ میرا اشارہ سمجھ گئی اور ہاں میں سر ہلایا اور رونے لگی۔ پھر اس نے اشاروں سے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا آ رہا ہے۔“

خاتون کا کہنا تھا کہ ”ہم میاں بیوی کام پر چلے جاتے تھے۔ ہم نے اس شخص کو اپنے اپارٹمنٹ کی چابی دے رکھی تھی تاکہ وہ ہماری غیرموجودگی میں ہماری معذور بیٹی کا خیال رکھ سکے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ اپنی سگی بھتیجی کے ساتھ ایسی حیوانیت کرے گا۔ “ رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو رپورٹ کی اور جب پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ وہ دو سال سے اپنی بھتیجی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا آر ہا ہے۔ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس