شادی سے پہلے ہی حاملہ ہونے والی اداکارہ کلکی کوچلن نے خاموشی توڑ دی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقی معاشرے میں شادی کے بغیر جسمانی تعلقات کو انتہائی معیوب سمجھا جاتا تھا لیکن شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بعض شخصیات اس بات کو درخورِ اعتناءنہیں سمجھتیں، انہی میں سے ایک بھارتی اداکارہ کلکی کوچلن بھی ہیں جو شادی کے بغیر ہی ماں بننے والی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے شادی کے بغیر ماں بننے کے حوالے سے پہلی بار خاموشی کرینہ کپور کے ایف ایم پروگرام میں توڑی ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور نے اس معاملے پر لوگوں کی تنقید کے حوالے سے سوال پوچھا تو کلکی کوچلن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ساری تنقید سے نمٹنے کی ایک سپر پاور ہے، وہ ایسی صورتحال میں اپنا موبائل فون بند کرکے رکھ دیتی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر تبصرے بھی نہیں پڑھتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں مثبت تنقید کی ضرورت ہوئی تو وہ اس کیلئے انجان لوگوں کی جگہ اپنے قریبی لوگوں کو ترجیح دیں گی اور ان کی تنقید کو سنجیدگی سے بھی لیں گی ۔
کلکی کوچلن نے بتایا کہ ان کے قریبی لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ بچے کے بہتر مستقبل کی خاطر انہیں اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلینی چاہیے، ’ ہم دونوں اس مشورے پر توجہ دے رہے ہیں اور اس پر کام کر رہے ہیں۔‘