ہالی ووڈ سٹار’دی راک‘کے والد انتقال کر گئے ،وہ کون تھے؟جان کر ریسلر کے مداح حیران رہ جائیں

ہالی ووڈ سٹار’دی راک‘کے والد انتقال کر گئے ،وہ کون تھے؟جان کر ریسلر کے مداح ...
ہالی ووڈ سٹار’دی راک‘کے والد انتقال کر گئے ،وہ کون تھے؟جان کر ریسلر کے مداح حیران رہ جائیں

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہالی ووڈ سٹار ڈیوائن جانسن دی راک کے والد راکی جانسن 75 برس کی عمر میں چل بسے۔تفصیلات کے مطابق سابق ریسلر اور ہالی ووڈ سٹار دی راک کے والد اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر راکی جانسن 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔راکی جانسن کا اصل نام ویدی ڈگلس باول تھا، انہوں نے 1980 کی دہائی میں شہرت حاصل کی اور دسمبر 1983 میں اپنے ساتھی ٹونی اٹلس کے ساتھ پہلی بار ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ جیتی تھی۔راکی جانسن ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی بلیک ٹیگ ٹیم کا حصہ رہے، 1991 میں ریٹائرمنٹ کے بعد جانسن نے اپنے بیٹے دی راک کو متعارف کرایا تھا۔دی راک کے والد راکی جانسن کو 2008 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید : کھیل