”مجھے تبرک کھلا کر حالت بگڑنے پر ایک گھر لے گئے اور پھر۔۔۔“داتا دربار آنے والی خواتین کے ساتھ زیادتی کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)داتا دربار اپنے شوہر کے ساتھ آنے والی خاتون کو نوسربازوں نے بے ہوش کرنے والی چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔سیاست ڈاٹ پی کے کے مطابق سوشل میڈ یا پر وائرل ایک ویڈیو میں خاتون نے بتا یا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ حاضری کے لیے دربار گئی جہاں اس کا شوہر مردوں والی طرف چلا گیا جبکہ وہ خواتین والی سائیڈ پر آگئی ۔اس دوران ایک بوڑھی عورت اسکے پاس آئی اور اسے کہا کہ اس نے منت مانگی تھی کہ اگر اللہ نے اسے پوتا دیا وہ تبرک بانٹے گی خاتون نے بتایا کہ تبرک کھاتے ہی اسکی حالت غیر ہو گئی اور وہ لوگ اسے ایک گھر میں لے آئے ۔اس گھر میں سات آٹھ لڑکیاں اور تھیں، سب کو نشے کے ٹیکے لگائے گئے اور وہاں موجود مردوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اسکا کہنا تھا کہ میری حالت بگڑنے پر مجھے با ہر لے آئے جہاں پولیس کو دیکھ کر میں نے شور مچایا اور وہ لوگ مجھے چھوڑ کر بھاگ گئے۔خاتون نے روتے ہوئے اعلی حکام سے اس مکروہ دھندے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تاحال حکومتی سطح پر ابھی تک اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔