صوبہ سندھ میں محکمہ صحت کی افسوسناک صورتحال،تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

صوبہ سندھ میں محکمہ صحت کی افسوسناک صورتحال،تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ...
صوبہ سندھ میں محکمہ صحت کی افسوسناک صورتحال،تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی  کےصدراور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نےسندھ بھرمیں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات، سرجیکل آلات اور دیگر طبی سامان کی کمی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں درپیش صورتحال کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ ہے،ہر سال صحت پر سیکڑوں بلین خرچ کرنے کے باوجود صوبے میں صحت عامہ کی ناگوار صورتحال حیرت انگیز ہے،میں مطالبہ کرتاہوں کہ2008کے بعد سے صحت کے اخراجات کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ یہ رقم کہاں گئی؟۔

تفصیلات کےمطابق رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کاکہناتھا کہ یہ کتنی افسوسناک بات ہے کہ صوبہ بھر میں سرکاری ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات کو ادویات، جراحی کےآلات اوردیگرطبی سامان کی بحرانی صورتحال کی وجہ سےروزانہ کی بنیادپرسرجریوں میں تاخیر کاسامنا کرنا پڑرہاہے،سندھ کےشہریوں کی اکثریت سرکاری علاج معالجے کے لئے کے نظام پر انحصار کرتے ہیں، یہ حکومت سندھ کی نااہلی اور کرپشن ہے کہ مریضوں کو ضروری دوائیں، سرجیکل آلات اور دیگر سامان پرائیویٹ میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز سے خریدنا پڑتا ہے۔خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر صحت سندھ کو اس موجودہ بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھانے پر پابند کریں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی