”نواز شریف نے اپنے بیٹے حسین نواز کو کھری کھری سنا دیں “سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

”نواز شریف نے اپنے بیٹے حسین نواز کو کھری کھری سنا دیں “سینئر صحافی چوہدری ...
”نواز شریف نے اپنے بیٹے حسین نواز کو کھری کھری سنا دیں “سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں نواز شریف نے حسین نواز پر اظہار برہمی کیا ہے اور اس دوران کافی تلخ کلامی ہوئی ہے ۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی نے بتا یا کہ نوازشریف نے حسین نواز سے کہا کہ تمہاری وجہ سے مجھے اور مریم نواز کو جیل جانا پڑا ۔ہمیں پیسے بھی دینا پڑے، سو پیاز اور سو جوتے وہ بھی کھانا پڑے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسمبلی توڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،وہ پانچ سال پورے کریں گے لیکن اگر گورننس کی صورتحال یہی رہی تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ عمران خان کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں خطرہ گورننس اور کارکردگی سے ہے۔

مزید :

قومی -