سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں:ایس ایس پی جمشید ٹاؤن کا انکشاف

سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں:ایس ...
سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں:ایس ایس پی جمشید ٹاؤن کا انکشاف

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایس ایس پی جمشید ٹاؤن ڈاکٹر رضوان نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جمشید ٹاؤن ڈاکٹر رضوان نے رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتل، منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں، چنیسرگوٹھ میں فرحان غنی، حسن عرف ناتھا کا مضبوط نیٹ ورک ہے، حسن ناتھا ،فدا جوگی نے دوران تفتیش فرحان غنی سے رابطوں کی تصدیق کی، فرحان غنی جرائم پیشہ افراد سے مستقل رابطے میں ہیں، فرحان غنی کی کالز کا ریکارڈ رپورٹ کا حصہ ہے۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق منشیات فروشوں کا قریبی ساتھی ظہیراحمد سعید غنی کے دفتر میں ملازم ہے، محمود آباد پولیس سٹیشن کا اہلکار بھی منشیات فروشی میں ملوث ہے، محکمہ ایکسائز کا اہلکار رؤف منشیات فروشوں کے ساتھ ملا ہوا تھا۔

اس سے قبل ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے سیکرٹ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شکارپور میں خرابی امن کے ذمیدار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں۔سیکرٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں، امتیاز شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے کرمنل ونگ کا استعمال کرتے ہیں،صوبائی وزیر نے کرمنلزکے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز کے بیٹے کو قتل کرایا۔

واضح رہے کہ یہ رپورٹ 2017 میں ایس پی ڈاکٹر رضوان نے جمشید ٹاون میں تعیناتی کے دوران مرتب کی  تھی،جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر اطلاعات سندھ  سعیدغنی کے بھائی جرائم پیشہ افراد، اجرتی قاتل اور منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں،‏فرحان غنی کی جرائم پیشہ افراد سے رابطے کی کال ریکارڈ بھی رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہے۔دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام  کے تبادلے کی اہم وجہ پولیس کی پیپلزپارٹی وزراء کی دہشت گردوں سے روابط پہ مبنی خفیہ رپورٹس ہیں جو کہ منظر عام پر آ چکی  ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی