بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچنگ عملے کے 5 ممبران کا پاکستان آنے سے انکار،پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچنگ عملے کے 5 ممبران کا پاکستان آنے سے انکار،پاکستانیوں ...
بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچنگ عملے کے 5 ممبران کا پاکستان آنے سے انکار،پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچنگ عملے کے 5 ممبران نے 24 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔
بنگلہ دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق سپن باﺅلنگ کوچ ڈینیل ویٹوری، نرینر ماریو ویلاواریان، فیلڈنگ کوچ ریان کک، یبٹنگ کنسلٹنٹ نیل مکینزی اور کمپیوٹر اینالسٹ شری نواس چندراشیکرن دورہ پاکستان سے انکار کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ان افراد کی خبریں بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم کی جانب سے انکار کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں جنہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو آگاہ کیا کہ وہ ذاتی معاملات کے باعث پاکستان نہیں جا سکتے۔
بنگلہ دیش چیف سلیکٹر منہاج عابدین نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشفیق الرحیم نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے اور ہم ان کے تحریری انکار کا انتظار کر رہے ہیں جس کے موصول ہوتے ہیں انہیں ٹی 20 سیریز سے آزاد کر دیں گے۔

مزید :

کھیل -